turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے ترغت ایلپ پاکستانی اسکن کیئر کریم کے برانڈ ایمبسڈر بن گئے

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ترغت ایلپ کا کردار ادا کرنے والے ترکی کے ادکار چنگیز جوشکن ایک پاکستانی اسکن کیئر کریم کے برانڈ ایمبسڈر بن گئے۔

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے مردوں کی اسکن کیئر کریم کے لئے چنگیز جوشکن کو برانڈ ایمبسڈر بنا لیا ہے۔

برانڈ ایمبسڈر بننے کے معاہدے پر ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور چنگیز جوشکن نے ترکی میں دستخط کر دیئے ہیں اور ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام پر چینگیز جوشکن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مردوں کی اسکین کیئر کریم کے لئے جوشکن کو برانڈ ایمبسڈر بنایا گیا ہے۔

چنگیز جوشکن نے اس موقع پر کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ویڈیو میں اپنے پیغام میں جوشکن نے کہا کہ اردو میں کہا کہ جلد ملاقات ہو گی۔ یہ اسکن کیئر کریم ڈاکٹر فضیلہ قاضی نے تیار کی ہے جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں فروخت ہو رہی ہے۔

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی بڑے برانڈز ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں کو اپنے اشتہارات کے لئے بُک کر رہے ہیں۔ حال ہی میں فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ارطغرل غازی کی اداکارہ گلسم علی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت گلسم علی پاکستانی برانڈز کے لئے ماڈلنگ کریں گی۔

Read Previous

چشمہ امن آپریشن کے دوران مزید تین دہشت گرد ہلاک

Read Next

پاک ترک دوستی میں نئے باب کا اضافہ، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب استنبول میں ہو گی

One Comment

Leave a Reply