
ترکی اور پاکستان کی لازوال دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ نے بورڈ رواں سال 2021 کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب استنبول میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے خصوصی نغمے کے فنکار نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز استنبول میں لائیو پرفارم کریں گے۔
جب پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس فیصلے کے بارے میں پوچھا گیا تو پی سی بی نے اس خبر کی نہ ہی تصدیق کی اور نہ ہی انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ 20 فروری کو پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کی جائے گی۔