turky-urdu-logo

حاقان فدان کی یوکرینی ہم منصب سے رابطہ، جنگ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکرین میں جاری جنگ کے حوالے سے گفتگو گی

دیمیترو کلیبا نے ترک وزیر خارجہ کو عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد دی  اور انہیں یوکرین آنے کی دعوت بھی دی

انہوں نے کاخوو کا ڈیم کے تباہ ہونے کے بعد کے سنگین انسانی و ماحولیاتی نتائج کے حوالے سے آگاہ بھی کیا انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ترکیہ اس بحران کے خاتمے کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے پر بھی کام کر رہا ہے

خیال رہے کہ منگل کے روز کاخووکا ڈیم تباہ ہو گیا تھا جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے تھے۔ روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا کہ وہ کریمیا کو ڈیم کے ذریعے بنائے گئے کاخووکا آبی ذخائر سے حاصل ہونے والے میٹھے پانی سے دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ یوکرین  نے دعویٰ کیا کہ روس متوقع جوابی کارروائی کو سست کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Read Previous

ترکیہ میں پاکستانی سفیر کی وزیر تجارت عمر بولات سے ملاقات

Read Next

یو ای ایف اے فائنل میچ میں جمع ہونے والی رقم زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرے گا

Leave a Reply