ترکیہ میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کے نئے تعینات ہونے والے وزیر تجارت عمر بولات سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفیر نے عمر بولات کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اور انکی مسلسل کامیابی کی خواہش ظاہر کی ۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دوطرفہ بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیر تجارت عمر بولات کو آموں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

