turky-urdu-logo

یو ای ایف اے فائنل میچ میں جمع ہونے والی رقم زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرے گا

یو ای ایف اے کی جانب سے بیان کے مطابق استنبول میں 2023 چیمپئنز لیگ فائنل کے ہفتے کے دوران ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات جمع کرے گا۔

“استنبول میں اس سال ہونے والے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں شائقین اور مہمانوں کو ماسٹر کارڈ کے فراہم کردہ ٹرمینلز کے ساتھ ‘ٹیپ ٹو ڈونیٹ’ کے لیے مدعو کیا جائے گا، جو یو ای ایف اے چیمپئنز فیسٹیول، اتاترک اولمپک اسٹیڈیم اور فین زونز میں دستیاب ہوں گے۔ یہ عطیات ترکیہ میں یو ای ایف اے فاؤنڈیشن/ماسٹر کارڈ کے مشترکہ منصوبے کی حمایت کریں گے۔

اتوار کو فٹ بال شائقین کے لیے ایک فری کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جہاں فنکار ینیکاپی پارک میں چیمپئنز فیسٹیول میں عطیات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ٹیپ ٹو ڈونیٹ’ ٹرمینلز کے علاوہ، لوگ QR کوڈ کے ذریعے عطیہ کر سکیں گے۔

یو ای ایف اے نے مزید کہا کہ ترکیہ کے ضوابط کے مطابق چیمپئنز لیگ کے فائنل کے شائقین کو ہفتے کے روز استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں سکے لانے کی اجازت نہیں ہے۔ پنڈال میں داخل ہونے سے پہلے ہٹائے گئے سکے زلزلہ فنڈ میں عطیہ کیے جائیں گے۔

ینیکاپی پارک میں چیمپئنز فیسٹیول جمعرات سے اتوار تک جاری رہے گا، اور ہر کسی کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کے درمیان فائنل ہفتہ کو اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

خیال رہے کہ6  فروری کو جنوبی ترکیہ  میں آنے والے دو ہولناک  زلزلوں میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read Previous

حاقان فدان کی یوکرینی ہم منصب سے رابطہ، جنگ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

Read Next

فخر الدین التون دوبارہ ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹر مقرر

Leave a Reply