
فخر الدین التون کو ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے طور پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔ فخر الدین التون نے عہدے کی تعنیاتی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئےے کہا کہ میں صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے ایک بار پھر کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی ذمہ داری سونپی۔
ہمارے صدر کے وژن کے مطابق، ہم ترکیہ کی صدی کے لیے اپنے مقاصد کے لیے مل کر کام کریں گے، اور ہم سچائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اللہ ہمیشہ ہمارے اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھے
47 سالہ فخر الدین التون کو صدر ایردوان نے پہلی بار 25 جولائی 2018 کو ایوان صدر کا ڈائریکٹر کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔