گوگل نے برطانیہ ، ترکی اور آسٹریا میں اشتہارات کے لیے اضافی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
گوگل نے اپنے صارفین کو بھیجی گئی ایک میل میں کہا کہ گوگل یکم نومبر سے برطانیہ ، ترکی اور آسٹریہ سے اشتہارات کے لیے نئی فیس وصول کرنا شروع کردے گا۔
اضافی نئی فیس کے مطابق ترکی اور آسڑیا میں 5 فیصد ریگولیٹری لاگت کے ساتھ یو کے میں 2 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
اضافی چارجز کا مقصد ترکی میں قوائد و ضوابط کی تعمیل کرنا ہے جبکہ آسٹریا میں انکا مقصد ایک نئے ڈیجیٹل ٹیکس کی لاگت کو پورا کرنا ہے۔
نومبر 2019 میں ترکی کی پارلیمینٹ نے ٹیکس سے متعلق نئے قوانین منظور کیے تھے۔
نئے قانون کے تحت ڈیجیٹل اشتہارات اور مواد پر 7.5 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔ ٹیکس میں ہر طرح کے آن لائن اشتہارات اور مواد شامل ہیں جو ڈیجیٹل مواد کو سننے، دیکھنے اور ڈاون لوڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
اضافی گوگل کی فیس ہر ملک میں الگ الگ شو ہوگی۔یہ فیس صارفین کے اکاونٹ میں موجود ٹرانزیکشنز سیکشن میں دکھائی جائے گی۔