turky-urdu-logo

گوگل جی میل میں بہتر سرچنگ کے لیے نئی مشین لرننگ ٹیکنالوجی متعارف

گوگل نے جی میل میں بہتر سرچنگ کے لیے نئی مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے  کہ کسی گفتگو، فائل یا کانٹیکٹ انفارمیشن جاننے کے لیے جی میل سرچ باکس پر زیادہ بہتر تفصیلات مل سکیں گی۔

درحقیقت ناموں اور کانٹیکیٹ انفارمیشن کو ڈھونڈنا اب بہت آسان کردیا گیا ہے۔

صارفین اس نئے فیچر سے سرچ رزلٹ میں فرق بھی محسوس کرسکیں گے۔

گوگل نے وضاحت کی کہ ای میل سرچ ٹول سرچ بار سے باہر بھی سرگرمیوں کو یاد رکھے گا، جیسے آپ نے کسی فرد سے جی میل پر کتنی بار رابطہ کیا، جس کے مطابق سرچ رزلٹس نظر آئیں گے۔

اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور آئندہ چند دن میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس سے قبل جی میل کے ری ڈیزائن انٹرفیس کو بھی تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا۔

گوگل نے فروری میں جی میل انٹرفیس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

جی میل کے نئے انٹرفیس میں میٹ، چیٹ اور اسپیسز کو میل ٹیب کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں میل، میٹ، اسپیسز اور چیٹ کے بٹنز بائیں جانب ایک قطار میں دیے گئے ہیں۔

Read Previous

یٰسین ملک کی بھوک ہڑتال دسویں روز بھی جاری،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا اقوام متحدہ پر فوری اقدامت کے لیے زور

Read Next

پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کا امکان

Leave a Reply