
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر باقاعدہ دستخط آج ہوں گے۔
ترجمان وزرات تجارت کا کہنا ہے کہ ترک وزیر تجارت ڈاکٹر مہمت مش دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان وزرات تجارت کے مطابق ترک وزیر تجارت ترجیحی تجارتی معاہدے کی تقریب کیلئے پاکستان پہنچےہیں۔
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اورسرکاری عہدیدارن نے ترک منسٹر کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ کارپیٹ استقبال کیا۔ وزیر نے سرکاری مہمان کو پھولوں کا دستہ بھی پیش کیا۔ ترک وزیر کے ہمراہ ایک اعلی سطی وفد بھی موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔
معاہدے کے تحت پاکستان کی طرف سے 220 اور ترکیہ کی جانب سے 120 اشیا ڈیوٹی فری تجارت کا حصہ ہوں گی