اسلامی یکجہتی گیمز میں ترکیہ نے تمغوں کی تعداد میں برتری برقرار رکھی ہوئی ہے ۔ ترکیہ نے دوسرے روز کےمختلف مقابلوں میں 16 میڈلز جیتے ہیں۔ ترک کھلاڑیوں نے سات طلائی ، چار چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے جیتے ۔
جیولین تھرو مقابلے میں ترک ایتھلیٹس ایسرا ترکمین نے57.46 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ دوسری ترک کھلاڑی ادا توسوز نے 56.56میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اسی طرح ترک کھلاڑیوں نے جمناسٹک میں اپنی بہترین کارکرگی دیکھا کر 2 گولڈ میڈل حاصل کیے ۔ ترک مرد جمناسٹک ٹیم فرحت اریجان اور مہمت اوندر آدم اصیل نے 168550 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا ۔ جبکہ سنگل درجہ بندی میں آدم اصیل نے 84 ہزار 9 سو پوائنٹس کے ساتھ سلوع میڈل حاصل کیا ۔
میزبان ملک ترکیہ نے پہلے دن بھی ریسلنگ مقابلوں میں 3 تمغے اپنے نام کیے ۔ 97 کلو گرام فری اسٹائل میں مصطفٰی سیسیز نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ 74 کلوگرام فری اسٹائل کیٹیگری میں فضلی ایریلماز اور عثمان گوسن نے 86 کلوگرام میں کانسی کے تمغے حاصل کیے ۔ ترکیہ اسلامی یکجہتی کھیل میں اب تک مجموعی طور پر 56 میڈلز جیت چکا ہے۔