turky-urdu-logo

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے نتیجے میں چار مجاہدین ہلاک ہوگئے

پولیس کے مطابق ، پیر کے روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں چار مجاہدین کو سرکاری فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا

بھارتی فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور فوجی طرز پر تربیت یافتہ دستوں کی 183 بٹالین نے آج صبح شوپیاں کے ضلع پنجوڑہ  میں چار سے پانچ مجاہدین کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

 پولیس ذرائع نے اناڈولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ ہمارے اندازے کے مطابق عسکریت پسندوں کا تعلق مقامی تنظیم حزب اللہ مجاہدین سے تھا اور انھوں نے سرکاری فورسز پر فائرنگ کی  جس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں چار مجاہدین ہلاک ہوگئے

ذرائع کے مطابق تین سرکاری فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شوپیان میں یہ دوسرا مقابلہ تھا  جس میں اب تک نو مجاہدین مارے جاچکے ہیں۔

اتوار کے روز حزب اللہ مجاہدین سے وابستہ پانچ مجاہدین بھی اس تبادلے میں مارے گئے جبکہ دو مکانات اور ایک گائے کا باڑہ بھی زمین بوس ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک گائے ، بیل اور بچھڑا بھی مارا گیا۔

علاوہ ازیں ضلع میں دوسرے دن بھی انٹرنیٹ معطل رہا۔

Read Previous

جرمنی: مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والا نوجوان گرفتار

Read Next

این بی اے لیجنڈ جورڈن نے نسل پرستی کے خلاف جنگ کے لئے 100 ملین عطیہ کیے

Leave a Reply