turky-urdu-logo

این بی اے لیجنڈ جورڈن نے نسل پرستی کے خلاف جنگ کے لئے 100 ملین عطیہ کیے

ین بی اے  لیجنڈ مائیکل جورڈن اور ‘جورڈن برانڈ’ نسل پرستی کے خلاف کوششوں کے تحت امریکہ میں ملک گیر تنظیموں کو 100 ملین کا عطیہ کریں گے

شکاگو بل کے سابق کھلاڑی کے برانڈ نے جمعہ کو ٹویٹر پر کہا کہ

“مائیکل جورڈن اور جورڈن برانڈ نسلی مساوات ، معاشرتی انصاف اور تعلیم کے لئے وقف کردہ اقدامات کے ذریعہ سیاہ فام افراد کی زندگیوں کی حفاظت اور بہتری کے لئے اگلے 10 سالوں میں 100 ملین ڈالر وقف کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

ان کی فرم ، جورڈن برانڈ ، اوریگون پر مبنی اسپورٹس ویور بنانے والی کمپنی نائیک کا ماتحت ادارہ ہے ، جو عالمی سطح پر کھیلوں کے ملبوسات ، جوتے اور دیگر اشیاء فروخت کرتی ہے

یہ بیان امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلائیڈ نامی ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے پس منظر میں سامنے آیا

46 سالہ افریقی نژاد امریکی ، فلائیڈ کو ایک راہگیر کی بنائی گئ وڈیو میں سانس لینے کی گڑگراتے  دیکھا جا سکتا ہے جب ایک سفید فام پولیس افسر ، ڈریک چووِن نے  قریبا نو منٹ تک اس کی گردن کو گھٹنے سے دبائے رکھا۔ 

پیر کو ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ، فلائیڈ کی “گردن پرمستقل دباؤ سے دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہوئی۔

فلائیڈ کی موت نے پورے امریکہ میں ملک گیر احتجاج کو جنم دیا

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے نتیجے میں چار مجاہدین ہلاک ہوگئے

Read Next

فیس بک کے بانی زکربرگ کا شدید ردعمل کے بعد مواد کی پالیسیوں پر نظرثانی کا وعدہ

Leave a Reply