turky-urdu-logo

ترک فیچر فلم اے ایف ( بخشش) کا پریمیئر ٹوکیو کے 33 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں ہو گا

ترک  ڈائیریکٹر سیم اوزے کی پہلی  فیچر فلم اے ایف ( بخشش) کا پریمیئر  ٹوکیو کے 33 ویں انٹر نیشنل فلم فیسٹیول ٹی آئی ایف ایف میں ہوگا۔

پریمیئر 31 اکتوبر سے 9 نومبر تک جاری رہے گا۔

رواں سال ٹی آئی ایف ایف  کے لیے ترکی سے منتخب  ہونے والی واحد پروڈکشن اے ایف ہے۔

اس فلم کو سیم اوزے  اور  تعجش اوستباس  نے مشترکہ طور پر لکھا ہے۔

اداکار تیمور ایکار  ، ایمن مریم ، ہاکان اسلام ،  یوسف بایرکتر اور مکیت کوپر  نے اس میں اداکاری کی ہے۔

اس فلم کی کہانی  ایک پہاڑی علاقے میں درختوں کی تجارت کے ذریعہ اپنی زندگی بسر کرنے والے ایک بااختیار باپ کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر عمار گونر اور کو پروڈیوسر عوامی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ جارجیا کی سرحد پر واقع آرٹنوین وادی کے مکاخیلی کے ایک پہاڑی گاؤں میں کی گئی تھی۔

Read Previous

دنیا کے 40 فیصد پودے خطرے میں

Read Next

باسل فارورڈ کمال ادیمی ترکی کے فٹ بال کلب فینز باحس میں شامل

Leave a Reply