
امریکی صدر جو بائیڈن نے بحریہ کی قیادت کے لیے خاتون ایڈمرل لیزا فرینچیٹی کو نامزد کیا ہے۔
جو بائیڈن کا یہ اقدام امریکی افواج میں صنفی امیتاز کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔
جنہیں چین کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کا تجربہ بھی ہے۔
لیزا فرینچیٹی اس وقت امریکی بحریہ میں وائس چیف آف آپریشنز کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
’وہ امریکی بحریہ میں فور سٹار ایڈمرل کا رینک حاصل کرنے والی اب تک کی دوسری خاتون ہیں۔‘
لیزا فرینچیٹی امریکی فوج کی کسی شاخ کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون نہیں ہیں۔ گذشتہ برس جو بائیڈن نے ایڈمرل لنڈا فیگن کو امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کے لیے منتخب کیا تھا۔
تاہم کوسٹ گارڈ باضابطہ طور پر محکمہ دفاع کا حصہ نہیں ہے اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ماتحت ہے۔