ترکش فٹ بال کلب بیسکتاس کے چئیر مین ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
کلب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چیر مین احمد ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
کلب کا کہنا ہے کہ چیر مین احمد کو سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے قرنطین میں رکھا جا رہا ہے۔
61 سالہ احمد 14 مئی کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جسکے بعد وہ صحت یاب بھی ہو گئے تھے۔