turky-urdu-logo

ترکی کی سال نو پر حکومتی کارکردگی پر ایک نظر

ترک صدارتی ترجمان اور مشیر سلامتی وخارجہ پالیسی ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ شام و عراق میں پی کےکے  اور داعش کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے۔

 صدارتی ترجمان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  سال 2020 کی حکومتی کارکردگی پر نظر ڈالی اور بتایا کہ  کورونا کے خلاف  ترکی نے  صحت کے شعبے میں بے شمار  خدمات انجام دی ہیں  اور ترکی نے دیگر ممالک کو بھی اس سلسلے میں تعاون فراہم کیا ہے  جس کا سلسلہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مشرقی بحیرہ روم اور لیبیا   کے حوالے سے خارجہ پالیسیوں میں ترکی کے مفادات و حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔  جبکہ خطے میں امن و سکون کے لیے شام اور عراق میں پی کے کے اور داعش کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ علاوہ ازیں فیتو تنظیم کے خلاف بھی ہماری جنگ آج کی طرح کل بھی جاری رہے گی ۔

 کانفرنس میں آذربائیجان  کی جانب سے بالائی قاراباخ کے دوبارہ الحاق  کی کوششوں میں ترکی کے تعاون سمیت بحیرہ اسود میں گیس کی دریافت کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے نتیجے میں جلد ہی معاشی لحاظ سے بیرونی انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں  ترکی اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے موجودہ تعلقات میں مزید فروغ کا بھی عندیہ دیا گیا۔

 ابراہیم قالن نے یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں  بعض علاقائی اختلافات کے حائل ہونے کی جانب بھی  توجہ دلوائی اور بتایا کہ ان کے باوجود مسائل کےحل کےلیے دو طرفہ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

Read Previous

فٹ بال:بیسکتاس کلب کے چیئر مین کورونا وائرس میں مبتلا

Read Next

ایران یوکرین طیارہ حادثے کے متاثرین کو 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر دے گا

Leave a Reply