fbpx
ozIstanbul

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کو بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔منامہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی اور بحرین میں تعینات پاکستانی سفیر محمد ایوب نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ آج منامہ میں منعقدہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت اور پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں خصوصی خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ، دورہ ءبحرین کے دوران اپنے بحرینی ہم منصب سمیت بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ئ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ، بحرین میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ،پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گا

پچھلا پڑھیں

سعودی عرب کا ریڈ لسٹ میں شامل ممالک پر تین سال کی سفری پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ

اگلا پڑھیں

ترکی: بحیرہ اسود سے دریافت ہونے والی گیس کی کمرشل پیداوار شروع

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے