fbpx
ozIstanbul

ترکی: بحیرہ اسود سے دریافت ہونے والی گیس کی کمرشل پیداوار شروع

ترکی نے بحیرہ اسود  سے دریافت شدہ گیس کے   ذخائر کو استعمال میں لانے کے لیے    کمرشل پیداوار کا آغاز کر دیا ۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تقریب   سےویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ترکی  آج  بحیرہ اسود  میں دریافت شدہ گیس  کے ذخائر کی کمرشل پیداوار  کا آغاز کر دے گا ۔

صدر کا کہنا  تھا کہ  اس گیس کے استعمال میں آنے کے بعد   مستقبل میں ترکی کا بیرون ممالک  پر انحصار کم ہو گا ۔

بحیرہ اسود میں  گیس کے ذخائر  ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے اس سے قبل بھی  ہم بین الااقوامی کمپنیوں کے ساتھ     مل کر ڈرلنگ کرتے رہے ہیں۔ تاہم اس بار   ہم نے اپنی  وسائل کو  بروے کار لاتے ہوئے تلاش  کا کام سر انجام دیا ہے اور  کامیاب بھی ہوئے۔

جس طرح ترکی نے اس زمن میں بیرون ممالک پر  انحصار  ختم کیا اسی طرح بہت جلد دوسرے  شعبوں میں بھی  خود کفیل ہونا ہی ہمارا مقصد ہے۔

ترک ڈرل شپ فاتح نے گزشتہ سال بحیرہ اسود کی  سکاریہ گیس فیلڈ میں  405 بلین کیوبک میٹر گیس کے ذخائر  دریافت کیے ۔

گزشتہ ماہ ترکی نے بحیرہ اسود میں  ایک اورمقام  دریافت کا اعلان کیا  جس کے بعد کل ذخائر  540 بلین کیوبک میٹر  تک پہنچ گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ترکی نے 2020 میں 48.2 بلین کیوبک میٹر  گیس استعمال کی جس  میں سے 48 بلین کیوبک میٹر    درآمد کی گئی جبکہ 441 ملین کیوبک میٹر  مقامی طور پر  پیدا کی گئی۔

پچھلا پڑھیں

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے

اگلا پڑھیں

پاکستان: ویکسین نہ لگوانے والوں کی دفاتر آمد پر پابندی کا فیصلہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے