ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر میں طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب کے نیتجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بحر ایجن کے ساحل پر ضلع مینڈیرس میں سیلاب کے دوران 65 سالہ حیدر اوزترک اور ان کے داماد کان سویادن گاڑی سمیت لاپتہ ہو گئے۔
سرچ آپریشن کے گھنٹوں بعد گاڑی سمیت دونوں افراد کی لاشیں ملیں۔
نائب وزیر داخلہ ، اسماعیل شاتکلی کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے بعد علاقے میں قریبا 2،400 سرچ اور ریسکیو اہلکار اور 450 سے زیادہ گاڑیاں تعینات کی گئیں ہیں۔
Tags: ترکی میں سیلاب