turky-urdu-logo

ترکی: 2020 میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز  نے بتایا  کہ ترکی کی پیٹرول کی پیداوار سال 2020 میں  2019 کے مقابلے میں 1.5 ملین بیرل  بڑھتے ہوئے 22 ملین بیرل تک ہو گئی ہے۔

فاتح دونمیز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ برس شعبہ توانائی میں اٹھائے گئے اقدامات کے ذریعے  تیل کی پیداوار میں بھی سرعت آئی ہے، ہم ترکی کو توانائی کی پیداوار اور ٹیکنالوجی کے مرکز کی حیثیت دلائیں گے۔

علاوہ ازیں سال 2019 اور 2020 خام تیل کی پیداوار کے اعداد و شمار  کو ایک انفو گرافی کی شکل میں شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ سال 2019 میں 14 ملین 6 لاکھ 64 ہزار بیرل سرکاری اداروں، 6 ملین 85 ہزار بیرل نجی شعبے کو فراہم کیا گیا ہے۔

Read Previous

فٹ بال:سینک ٹوسم ترکش کلب بیسکتاس میں شامل

Read Next

ترکی:آ ثار قدیمہ کے نقشے اب آن لائن دستیاب ہیں

Leave a Reply