TurkiyaLogo-159

استنبول معاہدے کے تحت پانچ مزید اناج سے لدے جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ

استنبول میں طے پانے والے حالیہ تاریخی معاہدے کے تحت مکئی اور گندم لے جانے والے پانچ مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے۔
ترکیہ کی وزارت دفاع کے مطابق دو بحری جہاز یوزنی کی بندرگاہ سے اور تین چورنومورسک سے روانہ ہوئے۔ جو تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔یوکرین جانے والے چار دیگر بحری جہازوں کا بھی استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر معائنہ کرے گا۔
یاد رہے کہ22 جولائی کو ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط کیےتھے جس کے تحت بحیرہ اسود کی یوزنی، چورنومورسک اور اوڈیسا کی یوکرائنی بندرگاہوں کو روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے یوکرائنی اناج کی برآمد کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔چنانچہ معاہدے کے تحت پہلا بحری جہاز یکم اگست کو یوکرین سے روانہ ہوا تھا۔
مزید براں اس عمل کی نگرانی کے لیے، مشترکہ رابطہ مرکز کا باضابطہ طور پر 27 جولائی کو آغاز کیا گیا تھا، جس میں تینوں ممالک اور اقوام متحدہ کے نمائندے شامل تھے تاکہ تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے تجارتی اشیائے خوردونوش اور کھادوں کی محفوظ نقل و حمل کو ممکن بنایا جا سکے

Alkhidmat

Read Previous

آق پارٹی: سرخروئی کا سفر

Read Next

استنبول معاہدے کے بعد ترکیہ ایک چوتھائی سے زائد کھیپ یوکرین سے موصول کر چکا ہے،اقوام متحدہ

Leave a Reply