
ترک خاتون اول نے ترکی کے کھانوں پر نئی کتاب مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترکی کی خاتون اول نے اپنے ایک اعلان میں کہا کہ ترکی کے صدیوں پرانی کھانوں کی ترکیبوں کو نئی صد سالہ کتاب میں شائع کیا جائے گا۔
امینہ ایردوان نے پاک سائنس اور باورچی کے ماہرین تعلیم کے ساتھ میٹینگ کی میزبانی کے بعد ٹویٹر پر کھانے کی ترکیبوں کی کتاب کو متعارف کروایا۔
انکا کہنا تھا کہ اس کتاب کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ترکی کے کھانوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کتا ب میں کھانے کی ترکیبوں کے ساتھ ساتھ صحت کے نسخے بھی شامل ہونگے۔
یہ کتاب سال کے شروع میں ترکی اور انگریزی میں شائع کی جائے گی اور بعد میں دوسری زبانوں میں بھی اسکا ترجمہ کیا جائے گا۔