turky-urdu-logo

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کی ملائیشیا کی ملکہ تونکو سے ملاقات

ملائیشیا کی ملکہ تونکو کی ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں آمد۔

ملکہ تونکو نے انقرہ میں ترک خاتون اول امینہ ایردوان سے ملاقات کی۔

ملائیشیا کی ملکہ نے خاتون اول امینہ ایردوان کے ساتھ انقرہ کی نیشنل لائبریری میں جاری ہسٹری آف ترکش میوزک کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

 

دونوں خواتین نے لائبریری کا دورہ کیا اور عثمانی دور کی کتابوں کا مطالعہ کیا ۔

 

خاتون اول امینہ ایردوان کو کھانوں کی ترکیب کی کتابیں بہت پسند ہیں ۔

امینہ ایردوان نے اپنے اس شوق کے پیش نظر”ترکش کیوزین ود ٹائم لیس ریسیپیز” کے نام سے کتاب بھی لکھی ہے۔

امینہ ایردوان نے ملائیشیا کی ملکہ کو کھانوں کی کتابیں اور اپنی کتاب "ترکش کیوزین ود ٹائم لیس ریسیپیز” بھی تحفے کے طور پر پیش کی۔

بعد ازاں امینہ ایردوان اور ملکہ تونکو نے نیشنز لائبریری میں ملائیشیا کے سیکشن کا افتتاح کیا۔

ملائیشین سیکشن میں، ملائیشیا کی ملکہ کی لکھی ہوئی معدے کی کتابیں بھی موجود ہیں۔

افتتاح کے بعد،امینہ  ایردوان اور ملکہ تونکو نے "فیبرکس اٹلس آف ترکیہ” نمائش کا دورہ بھی کیا، جہاں صدارتی کمپلیکس میں "فیبرکس اٹلس آف ترکیہ ” پروجیکٹ کے دائرہ کار میں مقامی کپڑوں کا مجموعہ نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد بین الاقوامی میدان میں مقامی کپڑوں کو فروغ دینا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے ایک فیشن شو میں شرکت کی جہاں ترکیہ کے مختلف علاقوں کے لیے مخصوص کپڑوں کے ساتھ متعدد اداروں کے تیار کردہ برقوں کی نمائش کی گئی۔

ملائیشیا کی شہزادیاں افزان امینہ اور جہان عزیزہ اور نائب صدر فوات اوکتے کی اہلیہ حمیرا شاہین اوکتائے نے بھی فیشن شو میں شرکت کی۔

ملائیشیا کی ملکہ تونکو نے شہزادیوں افزان امینہ اور جہان عزیزہ کے ساتھ ترکیہ کے مشہور عثمانیہ سیریز کے سیٹ کا بھی دورہ کیا۔

اداکاروں اور سیٹ میں موجود لوگوں سے ملاقات کی ۔

عثمانیہ دور اور اسکے بارے میں معلومات جانی، ترک لباس بھی زیب تن کیے اور دیگر آلات کے بارے میں بھی جانا۔

Read Previous

متحدہ عرب امارات کا6 سال بعد ایران میں سفیر بھیجنے کا اعلان

Read Next

اناج کے 2 مزید بحری جہاز یوکرین سے روانہ ہوگئے، ترکیہ

Leave a Reply