turky-urdu-logo

متحدہ عرب امارات کا6 سال بعد ایران میں سفیر بھیجنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے 6 سال بعد ایران میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سفیر واپس بھیجنے کا مقصد ایران سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا  اور باہمی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔

ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پرمشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

Read Previous

پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Read Next

ترک خاتون اول امینہ ایردوان کی ملائیشیا کی ملکہ تونکو سے ملاقات

Leave a Reply