ترکیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ استنبول اناج معاہدے کے تحت دو مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ ہو گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یوکرین کی بندرگاہوں سے کھیپ کی روانگی منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔
ترکیہ ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے 22 جولائی کو استنبول میں یوزنی، چورنومورسک اور اوڈیسا کی یوکرائنی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے روک دی گئی تھیں۔
ترسیل کی نگرانی کے لیے استنبول میں تینوں ممالک اور اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔
یکم اگست کو معاہدے کے تحت پہلا جہاز یوکرین سے روانہ ہونے کے بعد سے اب تک 6 لاکھ 56 ہزار ٹن سے زیادہ یوکرائنی اناج عالمی منڈیوں میں پہنچایا جا چکا ہے۔