
خاتون اول امینہ ایردوان نے زیرو ویسٹ پر اقوام متحدہ کی نامور شخصیات کے مشاورتی بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔
یہ بتاتے ہوئے کہ مشترکہ کوششوں سے موجودہ ماحولیاتی نقصان کو ٹھیک کرنا ممکن ہے، خاتون اول امینہ ایردوان نے زور دے کر کہا کہ ترکیہ نے زیرو ویسٹ پروجیکٹ کے ساتھ تجربہ کیا ہے کہ مستحکم کوششوں سے شاندار نتائج حاصل کرنا ممکن ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کامیابی اس وقت تک حاصل نہیں کی جا سکتی جب تک کہ عالمی ممالک کے ساتھ مشترکہ جدوجہد نہ کی جائے، امینہ ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بین الاقوامی میدان میں زیرو ویسٹ کو فروغ دینے اور اپنے تجربات سے آگاہ کرنے کے لیے کارروائی کی ہے۔
یہ یاد دلاتے ہوئے کہ ترکیہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کے نتیجے میں 30 مارچ کو زیرو ویسٹ کا عالمی دن قرار دیا گیا تھا، خاتون اول نے کہا کہ ہمیں پروجیکٹ کے بہترین عمل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دینا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں منظور شدہ زیرو ویسٹ قراردادوں کے رکن ممالک کی طرف سے عمل درآمد کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے، خاتون اول نے کہا کہ ہمیں خاص طور پر رکن ممالک کے اپنے نظام کے مطابق نئے قوانین بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
تاہم، ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ’گلوبل زیرو ویسٹ موومنٹ‘ کی حقیقی کامیابی کا انحصار افراد کی جانب سے اسے اپنانے پر ہے۔
یہ اعلان کرتے ہوئے کہ UN-Habitat کی 31 اکتوبر کو عالمی شہروں کے دن کی تقریب استنبول میں منعقد ہوگی، امینہ ایردوان نے اس موقع پر بورڈ کے تمام اراکین کو استنبول میں مدعو کیا ہے۔