turky-urdu-logo

بین الاقوامی میلہ IDEF میں متعدد معاہدے طے

16ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے (IDEF) میں دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

جمعہ کو ختم ہونے والے چار روزہ ایونٹ میں استنبول میں لگ بھگ 1500 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی۔

ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی (SSB) نے ریڈار سسٹم اور کچھ میزائلوں کی تیاری  کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

TAI انجن انڈسٹریز (TEI) اور پیٹرولیم پائپ لائن کارپوریشن (Botas) نے ٹربائن اور قدرتی گیس کمپریسر سسٹم کی دیکھ بھال اور مدد کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ترکیہ کے میزائل بنانے والی کمپنی Roketsan نے ترک دفاعی فرموں Havelsan، Asisguard، Kraken، Aselsan اور Asfat کے ساتھ پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ایک اور ترک دفاعی فرم، Lentatek نے R&D سینٹر قازقستان کے ساتھ مستقبل کی ٹیکنالوجیز، خاص طور پر ہائیڈروجن، بیٹری اور بغیر پائلٹ کے ہوا بازی کے نظام میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر  اور ان کے تاجک ہم منصب نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور مالی تعاون کے معاہدے اور مالی امداد کے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے۔

SSB نے 2025 تک ملک کے F-16 Block-30 اور Block-40/50 قسم کے طیاروں کو جدید بنانے کے لیے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) کے ساتھ ایک اور معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ٹیکنوپارک استنبول نے پانچ مختلف فرموں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے، جو کہ BMC، Alstom، STM، Sanlab اور Key4 ہیں۔

UAE کے بلیک کوبرا ملٹری سپلائی (BCMS) اور Türkiye کے Ostim Defence and Aviation Cluster (OSSA) نے کاروباری تعلقات اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 

Read Previous

موجودہ ماحولیاتی نقصان کو مشترکہ کوششوں سے ٹھیک کرنا ممکن ہے،خاتون اول

Read Next

ترکیہ کی یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت الفاظوں میں مذمت

Leave a Reply