آذربائیجان نے رواں مالی سال کے شروع ہوتے ہی سیاسی جماعتوں کو سرکاری فنڈز سے 40 لاکھ منات امداد فراہم کر دی۔
آذربائیجان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 10 سیاسی جماعتوں کو سرکاری فنڈز سے امداد دی گئی ہے۔
جن سیاسی جماعتوں کو فنڈز جاری کئے گئے ان میں نیو آذربائیجان پارٹی، سول سولیڈیریٹی پارٹی، مدرلینڈ پارٹی، ڈیموکریٹک ریفارمز پارٹی، آذربائیجان ڈیموکریٹک انلائٹمنٹ پارٹی، یونائیٹڈ آذربائیجان پاپولر فرنٹ پارٹی، گریٹ اسٹیبلشمنٹ پارٹی، یونیٹی پارٹی، دی ری پبلکن آلٹرنیٹیو پارٹی اور نیشنل فرنٹ پارٹی شامل ہے۔
ان تمام پارٹیوں میں سے ہر ایک پارٹی کو 8 لاکھ 57 ہزار منات کی امداد دی گئی ہے۔
سیاسی جماعتوں کو سرکاری فنڈز سے امداد آذربائیجان کے آئین کے آرٹیکل 17 کے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ کے تحت جاری کی گئی۔