متحدہ عرب امارات کی “فلائی دبئی” ایئر لائنز کی ایک کمرشل پرواز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
یو اے ای کی سرکاری ایئر لائن فلائی دبئی نے اعلان کیا ہے کہ 26 نومبر سے تل ابیب کے لئے روزانہ دو پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں اکتوبر تعلقات قائم ہوئے تھے۔
یو اے ای اور اسرائیل کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے درمیان فضائی سروس کا معاہدہ بھی اکتوبر میں طے پا گیا تھا۔