Turkiya-Logo-top

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

جبکہ شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا، دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع، سلامتی کے شعبوں میں مزید روابط اور تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

شامی وزیر خارجہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کر چکے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو سیاسی، دفاعی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیم اور انسانی وسائل کے شعبوں میں مزید تعاون میں تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات میں ہونے والی بات چیت اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستان اور شام دفاعی و سلامتی کے ساتھ ساتھ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بھی دوطرفہ تعلقات کو نئی سمت دینے کے خواہاں ہیں۔

Read Previous

وفاقی کابینہ پاکستان کی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

Read Next

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت خیبر پختونخوا پروگرام کوآرڈینیٹر کی ٹکا اسلام آباد کی سربراہ سے ملاقات

Leave a Reply