اسلام آباد میں ٹکا اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے او کے خیبر پختونخوا پروگرام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ایف اے او خیبر پختونخوا کی پروگرام کوآرڈینیٹر کیال اکمت بیک نے ٹکا اسلام آباد کی سربراہ صالحہ تونا سے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا میں زرعی شعبے کی ترقی اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں کسانوں کی معاونت، زرعی پیداوار میں اضافے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
خیبر پختونخوا میں چائے کی کاشت اور پیداوار بڑھانے کے امکانات بھی زیرِ غور آئے، جبکہ چائے کی پیداوار کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات سے استفادے کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔

ٹکا اسلام آباد کی سربراہ صالحہ تونا نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے زرعی شعبے میں تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ چائے کی کاشت سمیت زرعی پیداوار میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کے نئے راستے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ملاقات میں ٹکا اور ایف اے او کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور خیبر پختونخوا میں زرعی پیداوار، کسانوں کی معاونت اور چائے کی کاشت کے فروغ سے متعلق ممکنہ منصوبوں پر کام آگے بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
