وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی دفاعی اور انتظامی نظام سے متعلق دو اہم قانونی مسودوں کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ حکومت کے مطابق دونوں قانونی مسودے 27
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
ویں آئینی ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی قانونی اور انتظامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 کے مسودے میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے سے متعلق قانونی اور انتظامی امور کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
مسودے میں چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی معاملات اور دیگر قانونی پہلوؤں کا تعین بھی شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
حکومت کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں تبدیلیاں ضروری ہوگئی تھیں تاکہ قانون میں موجود متعلقہ دفعات کو نئے آئینی اور انتظامی ڈھانچے سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا ترمیمی مسودہ بھی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔
پارلیمان کے ارکان دونوں مسودوں کا جائزہ لیں گے اور ان پر بحث کے بعد منظوری کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پارلیمانی منظوری کی صورت میں یہ ترامیم ملک کے دفاعی اور انتظامی قانونی ڈھانچے کا حصہ بن جائیں گی۔
