Turkiya-Logo-top

شام کے وزیر خارجہ کا 19 سال بعد پاکستان کا دورہ

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی 19 سال بعد پاکستان پہنچ چکے ہیں جہاں وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اہم بات چیت کریں گے۔

شامی وزیر خارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے مشرقِ وسطیٰ رحیم حیات قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

شامی سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینا، اعلیٰ سطحی رابطوں کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور ہوگا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز بھی بات چیت کا حصہ بن سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے شامی وزیر خارجہ کے دورے کو پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ 19 سال بعد کسی شامی وزیر خارجہ کا پاکستان آنا دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں کے فروغ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آخری بار 2007 میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے صدر بشار الاسد کی حکومت کے دوران پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اور شام کے درمیان اعلیٰ سطحی مشاورت کو دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی معاملات پر باہمی رابطے کے حوالے سے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Read Previous

امریکی سفیر کے کشمیر سے متعلق بیان پر پاکستان کا شدید احتجاجامریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ

Read Next

وفاقی کابینہ پاکستان کی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

Leave a Reply