Turkiya-Logo-top

فیلڈ مارشل پاکستان عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلباء کی ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل تھے

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کے سیکیورٹی منظرنامے اور خطے سمیت دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان نسل کے لیے تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور کاروباری صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کے لیے حقائق پر مبنی تجزیاتی سوچ اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا، پروپیگنڈے اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال سے متاثرہ دنیا میں نوجوانوں کو مثبت اور بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے ضروری صلاحیتوں سے آراستہ ہونا چاہیے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

آرمی چیف نے نوجوانوں کو تعلیم اور عملی مہارتوں کے ساتھ ساتھ حالات کا تجزیہ کرنے اور معلومات کی درست جانچ کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا
ملاقات کے دوران ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے تجربات کا بھی ذکر کیا۔

طلبہ نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی، کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا۔ وفد نے پاکستان میں موجود مختلف صلاحیتوں اور مواقع کی بھی تعریف کی

ملاقات میں تعلیم، مہارت، کاروباری صلاحیتوں اور تجزیاتی سوچ کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قرار دیا گیا

Read Previous

پاکستان اور کویت نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط کردیے!

Read Next

ترک سفیر کی چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات، پاک ترک تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Leave a Reply