فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے کیلئے روانہ ہو چکے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے سلسلے کی اہم کڑی ہے وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہونگے
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے قیام، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
پاکستان مسلسل اس مؤقف کا اظہار کرتا رہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور جامع سیاسی حل ناگزیر ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا دورہ بھی اسی تناظر میں پاکستان کی علاقائی امن کے لیے سفارتی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
