
لبنان کے جنوبی حصے میں حزب اللہ کے ایک اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث یہاں ذخیرہ کیا ہوا تمام اسلحہ تباہ ہو گیا
مقامی میڈیا کے مطابق اسلحہ کے ڈپو میں آگ لگنے کے واقعے میں چار افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈپو میں آگ لگنے کے بعد کالے دھوئیں کے بادل پورے علاقے میں پھیل گئے۔
حزب اللہ کے جس اسلحہ ڈپو میں آگ لگی وہ عین قعنا دیہات دارالحکومت بیروت سے 50 کلو میٹر دور ہے۔
Tags: لبنان