turky-urdu-logo

مصر کا مشرقی بحیرہ روم سے 3200 ارب کیوبک فیٹ گیس کے ذخائر ملنے کا دعویٰ

مصر نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کے دوران 3200 ارب کیوبک فیٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

مصر کے وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل طارق المولا نے کہا کہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد مشرقی بحیرہ روم عالمی گیس انڈسٹری کا مرکز بن گیا ہے۔

گیس کی دریافت کے ساتھ ہی مشرقی بحیرہ روم کے سات ہمسایہ ممالک نے ایسٹرن میڈیٹرینئن گیس فورم بنا لیا ہے تاہم اس میں ترکی کو شامل نہیں کیا ہے۔

ان سات ممالک میں مصر، اسرائیل، اردن، یونانی قبرص، اٹلی، فلسطین اور یونان شامل ہے۔ اس فورم کا صدر دفتر قاہرہ میں بنایا جائے گا۔

فورم تشکیل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق المولا نے کہا کہ امریکہ نے اس فورم میں آبزرور کے طور پر شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ فرانس اس فورم کا مستقل رکن بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورم خطے میں گیس کی مارکیٹ کا اہم مرکز ہو گا۔ یہاں گیس کی قیمتیں دیگر ممالک کے مقابلے میں سستی ہوں گی۔

اس فورم کے قیام کی تجویز 2019 میں دی گئی تھی تاکہ رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے کہا کہ فورم اینٹی ترکی بلاک ہے اور اس کو ریجنل آرگنائزیشن بننے کا خواب حقیقت سے بہت دور ہے۔

Read Previous

ترکی میں 4 ہزار سال پرانی ٹیکسٹائل مل دریافت

Read Next

لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ گودام میں دھماکہ، تمام اسلحہ تباہ ہو گیا

Leave a Reply