
ترکی کے بحیرہ اسود خطے میں ترابزون کے سدا بہار جنگلات کے اندر موجود ایک ایسا سطح مرتفع ہے جو آسمان میں موجود ایک جزیرے کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
2،100 میٹر سے زیادہ کی اونچائی پر ڈزکی ضلع میں موجود بیپنیری مرتفع ایک باغ کا منظر پیش کرتا ہے۔ جسے بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔

مگر کچھ ہی مہینوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں نے اس خوبصورت جگہ کو اپنی سیر و تفریح کا مرکز بنایا ہے۔

یہ تفریحی مقام انسان کے ذہن کو سکون بخشتا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلے ہوئے تناو کو لوگ یہاں جا کر ختم کرتے ہیں۔یہاں کے روئی جیسے بادل ایک خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔

اس دلکش نظارے میں بیٹھ کر ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں چائےپینے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے اور لوگ اس منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دور سے آتے ہیں۔