TurkiyaLogo-159

صدر رجب طیب ایردوان کا کویت کے امیر سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے نئے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
صدر نے گفتگو کے دوران مرحوم امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی نا گہانی وفات پر گہرے افسوس کے اظہار سمیت ان کے اہل خانہ کےلیے صبر جمیل کی دعا اور کویتی عوام سے بھی دلی تعزیت کی۔
صدر ایردوان نے بعد ازاں نئے امیر کو عہدے کی مبارک باد پیش کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور اقتدار میں ترک۔کویت تعلقات میں فروغ حاصل ہوگا جس کا اثر علاقائی امن و استحکام پر بھی پڑے گا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکی میں موجود آنکھوں کو ٹنھنڈک پہچانے والا منظر

Read Next

ترک وزیر خارجہ اٹلی کے دورے کے لیے آج روانہ ہوں گے

Leave a Reply