
استنبول -ترکی کے شہر استنبول میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
استنبول میں اب تک 40 سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے ، مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔
شدید سردی اور مسلسل برفباری کے باعث استنبول کے گورنر نے پیر سے بدھ تک اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ہفتے کے روز سے شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہ سکتا ہے۔