ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجارٹو نے کہا ہے کہ یہ کسی کو اچھی لگے یا نہ لگے لیکن یورپ کی سیکیورٹی کی چابی ترکی کے پاس ہے۔
انقرہ میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اگر ترکی نہ ہوتا تو یہ لاکھوں مہاجرین اب تک یورپ پہنچ چکے ہوتے۔ بہت سے لوگوں کو یہ بات بری لگے یا اچھی ترکی یورپ کی سیکیورٹی کا ضامن ہے۔ اس وقت ترکی میں 40 لاکھ مہاجرین اور پناہ گزین آباد ہیں۔ ترکی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین آباد ہیں۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا کہ ترکی اور یونان کے درمیان مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے میں یورپ کو ایک ایماندار مذاکرات کار کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکی یورپین یونین سے توقع کرتا ہے کہ وہ ایک بہتر سوجھ بوجھ اور دونوں ملکوں کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے بہتر فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے سفارتکاری کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کے کئی موقع دیئے لیکن یونان نے ان پر بالکل توجہ نہیں دی۔ یونان نے نیٹو کے تحت ہونے والے مذاکرات میں بھی شرکت سے انکار کر دیا۔
3 Comments
Thank You
thank you
sure