turky-urdu-logo

ترکی اپنی جانب بڑھے ہوئے دوستی کے ہاتھ کو کبھی رد نہیں کرتا، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ترکی اور یورپی یونین نے تعلقات میں فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

میلوت چاوش اولو نے برسلز میں دو روزہ دورے کے متعلق  پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 2020 ترکی اور یورپی یونین تعلقات کے اعتبار سے مشکل سال رہا ہے لیکن دسمبر میں یورپی یونین کے لیڈران کے اجلاس کے بعد سے مثبت ڈائیلوگ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  نے دسمبر میں ہونے والے اجلاس کو اپنی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے مترادف سمجھا ہے اور ہم اس کا مثبت جواب ہی دیں گے۔  "

ترکی ہمیشہ دوسروں سے تعلق بہتر کرنے کے لیے تیار رہتا ہے اور اپنی جانب بڑھے ہوئے دوستی کے ہاتھ  کو رد نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی اپنے وعدے پورے کرے گا۔

Read Previous

ترکی میں ایک بار پھر پیر کی صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ

Read Next

ترکی: 24 گھنٹوں میں دو ہزار چار سو مشتبہ افراد گرفتار

Leave a Reply