turky-urdu-logo

ترکی: 24 گھنٹوں میں دو ہزار چار سو مشتبہ افراد گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے 2,400 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں 59,337 سیکیورٹی اہلکاروں نے "ترکی پیس سیکیورٹی آپریشن” میں حصہ لیا۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں، ریسٹورنٹس، انٹرنیٹ کیفیز، بسوں کے اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، ایئر پورٹ جانے والے راستوں، شاپنگ مالز، بے آباد عمارتوں، سینما اور دیگر عوامی مقامات پر چھاپے مارے اور یہاں سے 2,400 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار مشتبہ افراد میں کئی لوگ مختلف جرائم میں پہلے سے پولیس کو مطلوب تھے۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں 15 لاپتہ افراد بھی شامل ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

مشتبہ افراد سے غیر لائسنس اسلحہ اور چاقو بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اس دوران دو ٹن اسمگل شدہ تمباکو اور جعلی شراب بھی برآمد کی۔

اسی دوران پولیس نے مختلف شاپنگ مالز اور 21 مختلف کاروباری اداروں میں چھاپے مار کر کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے 1400 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

Read Previous

ترکی اپنی جانب بڑھے ہوئے دوستی کے ہاتھ کو کبھی رد نہیں کرتا، ترک وزیر خارجہ

Read Next

2 ملین لاگت کی اسٹار فش جنوب مغربی ترکی سے بازیاب

One Comment

Leave a Reply