turky-urdu-logo

ترکی میں ایک بار پھر پیر کی صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ

کورونا وائرس کنٹرول کرنے کے لئے پورے ترکی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کی رات نو بجے سے شروع ہونے والا کرفیو پیر کی صبح پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

اشیائے خورد و نوش کی ترسیل، زرعی شعبے میں کام کرنے والے مزدور، ڈاکٹرز، نرسیں، ہیلتھ ورکرز  کرفیو کی پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔ اسی طرح سُپر مارکیٹس، گروسریز اسٹورز، قصائی اور خشک میوہ جات کی دکانیں صبح 10 بجے سے شام شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ترکی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 24 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 24 ہزار 798 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دسمبر 2019 میں چین سے پھوٹنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 لاکھ ہو چکی ہے جبکہ 9 کروڑ 77 لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Read Previous

فٹ بال: مانچسٹر کے کھلاڑی اگورو کورونا وائرس میں مبتلا

Read Next

ترکی اپنی جانب بڑھے ہوئے دوستی کے ہاتھ کو کبھی رد نہیں کرتا، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply