
Digital StillCamera
یورپین پارلیمنٹ نے جمال خشوگی کے قتل اور یمن میں سعودی جنگ پر سعودی عرب پر جنگی اسلحہ خریدنے کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپین پارلیمنٹ نے اپنے رکن ممالک سے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کے بعد جرمنی، فن لینڈ اور ڈنمارک نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی دیگر ممالک بھی یہ پابندیاں عائد کریں۔
پارلیمنٹ کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یورپ سے اسلحہ خرید کر یمن میں ان لوگوں پر استعمال کر رہے ہیں جہاں دو کروڑ سے زائد افراد بھوک اور غربت سے پہلے ہی مر رہے ہیں۔
اراکین پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ بلیجئم، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، یونان، اٹلی اور ہالینڈ نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ باقی رکن ممالک بھی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی عائد کریں۔