ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے دوبارہ سکول جانے کا فیصلہ کر لیا۔
معروف ترک اداکارہ اسرا بلجیک دوبارہ اسکول جوائن کر رہی ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے ترک زبان میں لکھا کہ میں نے سائنس پڑھنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔
ترک اداکارہ کا کہنا ہے کہ بطور سائنس کی طلبہ آج میرا سکول میں پہلا دن ہے۔
اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مختلف قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرا ترکی سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی بھی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ترک اداکارہ اسرا نے کہا تھا کہ انہیں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی نے ترانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر، اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔