ترک سیریز ارطغرل غازی میں ارطغرل کے دشمن نویان کی بہن ایلانویا کا کردار نبھانے والی اداکارہ گونول نا گیوا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ڈرامے میں اپنے کردار کےحوالے سے تبصرہ کیا۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیے جانے والے ترک تاریحی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے چوتھے سیزن میں منگولی جنگجو اور نویان کی بہن کا کردار نبھانے والی گونول نا گیوا کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں ۔ یوں تو ڈرامہ کے سبھی کرداروں کو مقبولیت ملی اور پاکستانی عوام ان سے محبت کا اظہار بھی دل کھول کر رہی ہے۔
ڈرامے میں شاندار اداکاری کرنے والی گونول نا گیوا 1982 میں آذربائیجان میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے کئریر کا آغاز آزاد آذربائیجان ٹی وی میں میزبانی سے کیا۔
اداکارہ نے ڈرامے میں کردار اور مداحوں سے ملنے والی محبت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا” آپ سب کی نیک تمناوں، رد عمل اور حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔ ڈرامہ میں اپنے کردار کی وجہ سے آپ سب کے اعصابوں پر سوار رہی لیکن آپ کا شکریہ میں اس کے باوجود خوش رہی اور میرا حوصلہ بلند رہا۔ باقی کرداروں کے برعکس ایلانویا سے محبت کرنا مشکل ہے لیکن اس کے کچھ سچ تھے جن پر وہ یقین رکھتی تھی۔ میں نے اس کردار کو ادا کیا اور اس سے محبت کی”