turky-urdu-logo

عالمی برادری کشمریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلائے ؛ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کو ظالمانہ بھارتی تسلط سے نجات دلانے کےلئے آگے آئے۔
اسلام آباد میں کشمیر کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75 ویں اجلاس سے اپنے خطاب میں دنیا کی توجہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا پاکستان تمام عالمی فورموں پر کشمیر کا دیرینہ مسئلہ اٹھاتا رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ کررہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کے امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

Read Previous

ارطغرل کے دشمن نویان کی ہمشیرہ کا کردار بنھانے والی اداکارہ کا اپنے کردار پر تبصرہ

Read Next

بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں میں تبدیلی

Leave a Reply