
ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کلثوم علی نی اپنے پاکستانی مداحوں کے نام خصوصی وڈیو پیغام بھیجا۔
وڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ” میں بہت خوش ہوں اور معروف پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے لیے پرجوش ہوں۔ آپ سب کے لیے بے حد پیار۔ آپ کے پیار اور محبت کے لیے بہت شکریہ۔”
معروف پاکستانی ملبوسات کے برانڈ کی سربراہ ماریہ بی اس وقت ترکی میں اپنے نٗئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ برانڈ نے ترک اداکارہ کلثوم اور پاکستانی مشہور اداکارہ آئزہ خان کو اپنے آنے والے پروجیکٹ کے لیے نامزد کیا۔
Tags: ارطغرل غازی