جمال خشوگی قتل کیس میں متحدہ عرب امارات کا سعودی عرب کا ساتھ نہ دینے ولی عہد محمد بن سلمان خاصے ناراض تھے۔
خفیہ سفارتی ڈاکومنٹس میں کہا گیا ہے کہ خشوگی قتل کیس میں متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے حق میں مضبوط موقف اختیار نہیں کیا جس پر محمد بن سلمان کو خاصا غصہ تھا کہ مشکل وقت میں یو اے ای نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
خفیہ دستاویزات کے مطابق یو اے ای کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سنعون بن زید نے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید کو خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب خشوگی قتل کیس میں یو اے ای کے رویئے پر سخت ناراض ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی سیاسی پوزیشن کی وجہ سے سعودی عرب کے لئے مشکلات بڑھ گئیں تھیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے سیاسی اور سیکیورٹی رہنماوٗں کی طرف سے ریاض کے حق میں سخت موقف اختیار نہ کرنے وہ خاصے برہم تھے کیونکہ اس وقت دنیا بھر سے محمد بن سلمان پر سخت دباوٗ تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سیاسی اور سیکیورٹی رہنما بھی اس وقت یو اے ای کی پالیسی سے سخت نالاں نظر آتے تھے۔ سعودی عرب میں نجی محفلوں اور سرکاری حکام میں ملاقاتوں کے دوران یہ بات گردش کرتی رہتی تھی کہ یو اے ای بالواسطہ یا بلاواسطہ ولی عہد محمد بن سلمان کو نقصان پہنچا رہا ہے جو اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ سعودی ولی عہد سعودی عرب کے اس سیاسی نظریئے کے مخالف کام کر رہے ہیں جس میں صبر اور تحمل کا درس دیا جاتا ہے۔
One Comment
سعودی حکمرانو ں نے حرم شریف کیوں بند کیا ہوا ہے